چترال ٹاون میں رکشہ ڈرئیورں کو بے جا تنگ کرکے عوام کو سستی سواری سے محروم نہ رکھا جائے۔نظار ولی شاہ
چترال (چترال ایکسپریس)انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال نظارولی شاہ نے ایک اخباری بیان میں چترال انتظامیہ کی طرف سے غریب رکشہ والوں کو بے جا تنگ کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی کردار کی شدید مزمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ چترال سٹی کے عوام کو رکشہ جسے سستے سواری سے محروم رکھنے کی کوشش کی کئی تو ہم بھر پور احتجاج اور مزاحمت کرینگے خاص کر پاکستان پیپلز پارٹی انتظامیہ کی طرف سے اس غیر انسانی غیر قانونی فعل پر بھر پور احتجاج کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیوروں کے مکمل ساتھ دینے کا وعدہ کرنے کی یقیں دہانی کرتی ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب کسان مزدور رکشہ والا تانگہ والا اور پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ائے ہیں اور آیندہ بھی مظلوم لوگوں کے ساتھ دیتے رہیں گے۔۔۔لہذا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ چترال سٹی میں رکشہ ڈرئیورں کو بے جا تنگ کرکے عوام کو سستی سواری سے محروم نہ رکھا جائے