لوئر چترال پولیس کی اشتہاری مجرموں کےخلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری۔اشتہاری مجرم گرفتار
چترال(چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو سب انسپکٹر علی احمد اور ٹیم نے سنیپ چیکینگ کے دوران لوئر چترال پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم حضرت امین ولد جلات خان سکنہ کمسئے ارندو کو گرفتار کرلیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں