چترال میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) لوئرچترال میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔فل پروف سکیورٹی میں پانچ روزہ مہم 2 اکتوبر سے 6اکتوبر تک جاری رہے گی.
487 پولیو ٹیموں کے ساتھ 1188 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے چلڈرن ہسپتال جنگ بازار اور BHU,s کا دورہ کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر چترال فیاض علی رومی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اس سلسلے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع ہذا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست نگرانی کررہے ہیں ۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او آکرام اللہ خان نے والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو بروقت دے کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں
ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔
۔