چترال مائین اونر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس،نئی کابینہ تشکیل دی گئی

چترال(چترال ایکسپریس)چترال مائین اونر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں ممبران لیاقت خان،حاجی مغفرت شاہ،بشیراحمد،ذولفقار علی،محمد نعیم،حضرت الدین،محمد رفیع اور طلحہ بن شاہ موجود تھے۔اجلاس میں نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔جس میں لیاقت خان صدر،بشیراحمد خان نائب صدراور شہزادہ ذولفقار علی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں قرارداد کی رو سے چترال میں موجودہ مائین اونرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلداپنی ممبر شپ کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں مائین اونرز کو اپنا پروفائل بحیثیت لیز ہولڈر چترال مائین اونرز ایوسی ایشن کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چترال مائین اونرز ایسوسی ایشن تمام متعلقہ فورمز پراپنے مسائل پیش کرکے چترال مائین اونرز کے حقوق کا باقاعدہ طورپر تحفظ کو یقین بنائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر معدنیات خیبرپختونخواکی متوقع چترال آمد پر تقریب حلف براداری کابینہ منعقد کی جائیگی۔
اجلاس میں مائین اونرز کواطلاع دی گئی کہ چترال مائین اونر ایسوسی ایشن کے وٹس اپ گروپ میں شامل ہوکر اپنے مسائل اور تحفظات کو شامل بحث بنائیں تاکہ شفایت اور مستحکم لائحہ عمل ترتیب دینے میں مدد مل سکے اور مزید پیش رفت ترتیب دی جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔