دروش پولیس کی کاروائی،منشیات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

چترال(چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ایس آئی حیدر حسین کی سربراہی میں پی اے ایس آئی نثار احمد اور ٹیم نے دوران گشت ملزم نوید احمد ولد گل محمد سکنہ کلکٹک دروش کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1080 گرام چرس برامد۔
جبکہ ایچ سی دلاور خان نے دوران گشت ملزم محمد اسماعیل ولد امیر حسین سکنہ جنجریت دروش کے قبضے سے بغیر لائسنس کے( غیر قانونی اسلحہ) ایک عدد 12 بور بندوق برامد کرلیا۔ملزمان کو گرفتار کرکےمزید تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔