لوئر چترال میں پولیس نے بھاری مقدار میں شراب اور چرس نذر آتش کردی۔

چترال (چترال ایکسپریس)لوئر چترال میں پولیس نے بھاری مقدار میں شراب اور چرس نذر آتش کردی۔

سنیئر سول جج(ایڈمن) محمد حیات خان , ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ڈی۔ایس پی۔لیگل شیر محسن الملک اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ایاز زرین کی موجودگی میں لوئر چترال میں مختلف مقدمات میں برآمد کی گئی منشیات تلف کردی گئی ۔

لوئر چترال کے مختلف تھانوں میں درج ہونے والے منشیات کے مقدمات میں 22610 گرام چرس ,آئس 10 گرام ,ہیروئن 8 گرام اور 170 لیٹر شراب کوروبرو سینئر سول جج اور دیگر پولیس حکام کھلی مقام میں آگ لگا کر تلف کی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى