تنظیم اساتذہ چترال لوئر کی تنظیم نو مکمل۔,”خالد ظفر صدر، ریاض الدّین جنرل سیکرٹری منتخب”
چترال(چترال ایکسپریس)چھ اکتوبر بروز جمعہ تنظیم اساتذہ چترال لوئر کا اجتماع ارکان زیرِ صدرات صدر تنظیم اساتذہ چترال لوئر حاجی ضیاء الدّین منعقد ہوئی۔
اجتماع ارکان میں درس قرآن دینے کی سعادت پرفیسر عبدالسّمیع نے حاصل کی۔
اجتماع ارکان سے ڈاکٹر محمد عثمان جنرل سیکرٹری تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا نے خصوصی خطاب کیا۔ اراکین سے صدارت کے لیے خفیہ رائے دہی لی گئی۔جس میں بطور مبصّر ڈاکٹر نظام الدّین ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس چترال یونیورسٹی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اراکین کی کثرت رائے سے:خالد ظفر صدر،سلطان محمد نائب صدر،ریاض الدّین جنرل سیکرٹری،عبد العزیز جائنٹ سیکرٹری،مقصود الرّحمٰن انفارمیشن سیکرٹریاور سردار عالم فینناس سیکرٹری
“تنظیم اساتذہ چترال لوئر” منتخب ہوکر اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔