ڈیفنڈر ز آف چترال ساکر لیگ کا دروش میں آغاز ہوگیا
دروش(چترال ایکسپریس ) دروش میں ضلعی سطح کے ”ڈینفنڈرز آف چترال ساکر لیگ“ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں ونگ کمانڈر دروش لیفٹیننٹ کرنل قیصر رضا اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق 6ستمبر2023 کے روز چترال کی سرحدی پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں کا جانفشانی ا ور بہادری سے مقابلہ کرنے اور دشمنوں کو ناکوں چنے چبوانے والے چترال سکاؤٹس کے 146ونگ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی اور انکی قربانیوں کے اعتراف کے طور پر ”ڈیفنڈرز آف چترال ساکر لیگ“
کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں چترال بھر سے 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس ایونٹ کا افتتاح چترال سکاؤٹس 146ونگ کے کمانڈر کرنل قیصر رضا نے مقامی عمائدین اور بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ ملکر کیا۔ یہ ایونٹ پانچ دنوں تک جاری رہے گا۔
اس موقع علاقہ کے عمائدین نے 6ستمبر کے دن جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 146ونگ کے کمانڈر کو پھولوں کے ہار پہنائے اور چترال سکاؤٹس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔