چترال اپر پولیس کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ، (سی ڈی ایل) کا افتتاح۔

چترال(چترال ایکسپریس)ضلعی پولیس افسر اپر چترال محمد علیم جان (پی ایس پی) نے اپر چترال میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس دوران اہس ڈی پی او سرکل مستوج محی الدین اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امیر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقعہ پرڈی۔پی۔او محمد علیم جان نے کہا کہ اپر چترال میں لائسنس برانچ کا آغاز ایک نہایت ہی خوش آئند اقدام ہے جوکہ عوام کو ان کے اپنے ضلع میں سہولیات فراہم کرے گی۔یاد رہے کہ، اس سے پہلے لائسنس بنوانے کے لیے پبلک کو لوئر چترال جانا پڑتا تھا جو عوام کے لیے بہت تکلیف کا باعث بنتا تھا اب عوام الناس چترال اپرکو یہ سہولت ان کے دہلیز میں میسر ہوگی جووقت اور وسائل کی بچت ہے ۔اب عوام ہیڈ کوارٹر بونی میں ہی اپنی کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔