لوئر چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ،تین منشیات فروش بنوں جیل منتقل۔
چترال (چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ بدنام زمانہ منشیات فروشان بنوں جیل منتقل کردئیے گئے۔
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان (پی ایس پی) کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس نے تھانہ سٹی چترال کے حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش مجیب الرحمن عرف منتری ولد نور ولی خان سکنہ اورغوچ, عظمت اللہ ولد زاردولہ خان سکنہ دومون بروز اور عبدالرحمن عرف پشاوری ولد دینار شاہ سکنہ دنین لشٹ کو 3ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے بنوں جیل بھیج دیا گیا۔