ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کی دوسری برسی نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ اسلام آباد میں منائی گئی

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)بدیع الرحمن چترالی سکریٹری تحریک تحفظ پاکستان اسلام آبادنے اسلام آباد سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کی10 اکتوبر کو پاکستان کے عظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی دوسری برسی نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ ان کی مزار پر منائی گئی ۔دعا میں ڈاکٹر صاحب مرحوم کی اہلیہ، بیٹی دینہ خان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے حصہ لیااور سکول کے بچوں نے گارڈ اف آنر پیش کیا۔تحریک تحفظ پاکستان کی قیادت نے چیرمین راؤ اکبر خان کی سربراہی میں ڈاکٹرعبدالقدیر خان سے اظہار محبت اور ان کی ایصال ثواب کے  لئےقرآن خوانی کا اہتمام کیاانہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب مرحوم کی کوششوں اور قربانیوں کے ہم احسان مند ہیں۔اور ساتھ ہی ہم ان کی اہلیہ کے بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی آزادی ماں باپ،بہن بھائیون کو چھوڑ کر ہرمشکل وقت میں اسلام اور پاکستان کی خاطر ڈاکٹر صاحب کاساتھ دیاجس پرہمیں ان پر فخر ہے۔سہ پہر کے تین بجے اسلام آباد پریس کلب میں بھی دعا کا اہتمام کیاگیااور پریس کانفرنس کے دوران شریک اکابرین نے اس امرپر افسوس کا اظہار کیاکہ ہم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی میں ان کی مہارت سے مکمل استفادہ حاصل نہ کرسکےاور آپ بھی اگر ان کے ایجادات اور گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہو جائیں۔تو انشاء اللہ انرجی کرائسیس کے ساتھ ساتھ زندگی کی اور شعبوں میں بھی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین راو اکبر خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سب کچھ موجود ہے۔مگر ایماندار اور وفادار قیادت کی کمی ہے۔چئیرمین تحریک تحفظ پاکستان نے سامعین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے سیاسی میشن کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کریں گےاور جب بھی موقع ملا۔ آپ کے عطا کردہ گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔