قشقار اسپورٹس کمپلیکس میں ںشہدائے چترال میموریل فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیا

چترال(چترال ایکسپریس)قشقار سپورٹس کمپلیکس لوئر چترال میں امیر زمان ڈی ایس او لوئر چترال کے زیر قیادت شہدائے چترال میموریل فٹبال لیگ کا آغاز ہوگیاہے۔ افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس  بلال جاوید ،ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان ، احمد عیسی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لوئرچترال، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر لوئر چترال عاطف جلیب
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال حیدر ملوکی،  اے سی ریونیو لوئر چترال شہروز مفتی ،ڈی ایس او لوئر چترال امیر زمان، سرپرست اعلٰی ڈی ایف اے لوئر چترال حسین احمد ودیگر موجود تھے۔۔
افتاحی تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں لوئر چترال کے 13 ٹیمیں ، ڈپارٹمنٹ کے 3 اورڈاون ڈسٹرکٹ کے 4 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔