گورنمنٹ ہائی سکول ریشن میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے پروگرام کاانعقاد

اپرچترال(چترال ایکسپریس)بدھ11اکتوبر گورنمنٹ ہائی سکول ریشن میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن پروجیکٹ یونسف اور ایس آر ایس پی نے مل کر کیا تھا پروگرام کا مقصد معاشرے میں بچوں کی بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرکے ایک بہتر معاشرے میں ایک بہتر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا تھا پروگرام میں *ترقی آف*سوشل چینچ* نے بچوں کے حقوق کے حوالے سے ایک بہترین *ڈرامہ* بھی پیش کیا ڈرامے کا ٹائٹل تھا نگہداشت اس ڈرامے میں مختلف فنکاروں نے پرفارم کیا اور مختلف ائٹم پیش کیے مثلا
بچوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ بچوں سے محنت مشقت بچوں کی صحت اور خوراک پولیو ویکسین بچوں میں جنسی تشدد اور ہراسمنٹ کم عمری میں شادی خودکشی اور بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے مختلف خاکے پیش کیے گئے اور حاضرین سے خوب دات وصول کیا پروگرام میں چترال کے دو معروف مزاحیہ فنکار افسر علی اور اور صویدار توکل صاحب بھی اس ڈرامے کا حصہ تھے پروگرام میں گورنمنٹ ہائی سکول ریشن کے اساتذہ بچے اور بچیاں اور اس کے علاو ریشن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین بھی موجود تھے۔ ڈرامے کے فنکاروں نے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور خوب داد بھی اصول کیا آخر میں ریٹائر پرنسپل صاحب الرحمن نے اس با مقصد پروگرام اور ڈرامے کو سراہتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔