چترال پولیس کی عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں معتبرات علاقہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد ۔

چترال (چترال ایکسپریس)عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں معتبرات علاقہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ایس۔ ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن نے عوام دوست پولسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں جامع مسجد چمرکھن میں عمائدین علاقہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔

ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن نے عمائدین علاقہ کو ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے بارے میں بتایا اور کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے میں پولیس اور عوام کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں خصوصاً آئس بھیجنے والوں کے نام پولیس کو دیں یا ڈی۔پی۔او لوئر چترال کے نوٹس میں لائے تاکہ ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جاسکیں ۔

اس کے علاوہ موجودہ حالات میں دیہات میں مشکوک افراد کی موجودگی میں فوراً قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں چیکینگ پوائنٹس اور ناکہ بندیوں کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔