تازہ ترین

انٹرنیشنل فٹبالر محمد رسول نے اپر چترال چرون میں اسپورٹس کمپلیکس کے لئے اپنی زمین بلا معاوضہ وقف کردی

آپرچترال (چترال ایکسپریس)انٹرنیشنل فٹبال پلیئر اپر چترال چرون سے تعلق رکھنے  والےمحمد رسول نے اپر چترال میں کھیلوں کی فروغ کے لئے اپنی زمین بلامعاوضہ وقف کردی۔اس سلسلے میں گزشتہ روزاپر چترال میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لئے زمین شناخت کرنے کے سلسلے میں محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر الیاس احمد تحصیلدار مستوج نے عثمان سیرنگ  ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال کے ہمراہ گاوں چرون کا دورہ کیا۔

کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگوں کی سرزمین چرون میں علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینے اور معاشرے میں غیر سماجی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لئے انٹرنیشنل فٹ بالر محمد رسول سکنہ چرون نے اپنا 16.5 کنال اراضی سپورٹس کمپلیکس کے لئے بلامعاوضہ وقف کردیا۔جسےاپر چترال میں کھلیوں سے لگاو رکھنے والوں نے انتہائی بڑا اقدام قرار دیا ہے اور محمد رسول کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔محمد رسول کے والد گرامی صوبیدار (ر) محمدہاشم بھی پولو کے معروف اور مشہور کھلاڑی  رہ چکے ہیں۔

تحصیلدار مستوج نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے ہمراہ مذکورہ اراضی کا نقشہ بنایا اور ان کے باؤنڈریز کا احاطہ کیا۔

علاقے میں منفی سرگرمیوں کو ختم کرنے اور ایک ماحول دوست معاشرے کے قیام کے لئے اپنا ذاتی زمین بلا معاوضہ وقف کرنے پر تحصیلدار اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے انٹرنیشنل  فٹ بالرمحمد رسول کا شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔