ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن پراجیک کے تحت ایون کے سکولوں کےطلباء کیلئے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

چترال ( محکم الدین )سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن پراجیک کے تحت ایون کے سکولوں کے طلباء کیلئے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقادکیا گیا ۔ جس میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون ، گورنمنٹ مڈل سکول ایون موڑدہ اور حرا سکول درخنادہ نے حصہ لیا ۔ فائنل مقابلہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول اور حرا سکول کے مابین ہوا جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ اور ڈیڑھ گھنٹے کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کھیل پنلٹی کک پر اختتام پذیر ہوا۔جس میں ہائیر سکینڈری سکول نے ایک گول کی برتری سے میچ اپنے نام کر لی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین ویلج کونسل ٹو ایون محمد رحمن تھے۔ جنہوں نے کامیاب اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلباکو ہدایت کی ۔ کہ وہ کھیلوں کے ساتھ تعلیم پر بھر پور توجہ دیں ۔ کیونکہ مستقبل صرف اور صرف تعلیم یافتہ لوگوں کا ہے ۔ آیندہ ان پڑھ یا کم تعلیم یافتہ افراد کو کوئی مزدور بھی نہیں رکھے گا ۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ایس آر ایس پی عباد الرحمن نے کہا ۔کہ صحمند زندگی کیلئے صحتمند سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے ۔اور صحتمند سرگرمیوں سے اچھا معاشرہ اور ماحول تشکیل پاتا ہے ۔اس لئے ایس آر ایس پی کی یہ کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے ۔ تاکہ وہ ذمہ دار شہری بنیں ، اور منفی سرگرمیوں سے دور رہیں ۔ بعدآزان گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ایون میں کوئز مقابلہ ہوا ۔ جس میں حرا سکول اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کے طلباء سے پانچ پانچ سوال پوچھے گئے ۔ اس مقابلے میں ہائیر سکینڈری کے طلباء بازی لے گئے ۔اور ٹرافی اپنے نام کر لی ۔کوئز مقابلے کے مہمان خصوصی پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول ایون احسان الحق تھے جنہوں نے ایوارڈ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل احسان الحق نے کہا ۔ کہ حکومت نےسرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کومفت تعلیم دینے ،طلباءسے نرم رویہ رکھنے اور سزا نہ دینے کے جوحقوق دیے ہیں ۔ اس کا بعض طلبہ ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ اور خود اپنا نقصان کر رہے ہیں ۔ طلبہ پر لازم ہے کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں  اور نصاب کی جو تعلیم دی جاتی ہے ۔ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔ انہو ں نے طلبہ کیلئے ایس آر ایس پی کی طرف سے صحتمند سرگرمیوں کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور آیندہ کیلئے اس قسم کی مثبت سرگرمیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔