آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے زیر انتظام بونی میں ڈی آر آر ڈے کا انعقاد
اپرچترال (چترال ایکسپریس ) پاکستان اور دنیا بھر میں ہر سال 13اکتوبر کو ڈیزاسٹر رسک ریڈیکشن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔آٹھ اکتوبر 2005 کا تباہ کن زلزلہ پاکستان میں اس دن کے اہمیت کو ہمیشہ سے اجاگر کرتا ہے۔ اس لئے پاکستان میں یہ دن ہر سال 8 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جبکہ باقی دنیا یہ دن 13اکتوبر مناتی ہے۔AKAHP پاکستان میں 8اکتوبر سے 13 اکتوبر تک ڈی آر آر ویک مناتا ہے جس میں مختلف پروگراموں کے ذریعے عوام میں آگاہی پید ا کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔جمع کے روز اس اہم دن کے حوالے سے AKAHP کی جانب سے
بونی میں سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال، سول ڈیفنس، ڈیپارٹمنٹ ہیڈز، اسماعیلی سیوک ریسکیو 1122اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آج کے دن کے حوالے سے سیمینار میں مختلف اداروں کے اسٹال بھی لگے ہوئے ہیں جس میں رضاکار شرکاء کو آج کے دن کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔یاد رہے اس سال ڈی آر آر ڈے Fighting inequality for resilient future! کے تھیم کے تحت منایا جارہا ہے۔
تقریب میں ولی محمد، ایریا منیجر AKAHP ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک مفصل پریزینٹشن دیں۔ جبکہ جاوید احمد، منیجر ای ایم سیکشن AKAHP نے اس دن کی اہمیت کے بارے پریزنٹیشن دی۔ جس میں آج کے دن کی اہمیت اور قدرتی آفات کے بارے میں تقریب کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ جاوید احمد نے
اس سال کے تھیم کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزاسٹر کے دوراں یا اس سے پہلے تمام لوگوں کو ایک جیسی اہمیت نہ دینے کی وجہ سے ڈیزاسٹر کم ہونے کے بجائے زیادہ نقصان کا سبب بن جاتا ہے۔ ہمیں قدرتی آفات کا شکار ہونے سے پہلے اور قدرتی آفات کے دوران وسائل اور بچاؤ کے منصفانہ تقسیم کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا ورنہ ہم زیادہ نقصانات کا شکار
ہوں گے۔
اختتامی کلمات میں ڈی سی اپر چترال محمد عرفان الدین نے کہا کہ ہم AKAHP کے حکومت کی ہر میدان مدد کرنے پر انتہائی مشکور ہیں اور انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے پر ہم AKAHP کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے پاس وسائل کی ہمیشہ کمی رہتی ہے مگر AKAHP علاقے میں اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے لوگوں میں آگاہی پھیلانے اور اپنے پروجیکٹس کے ذریعے حکومت کی مدد کرنے میں دن رات مصروف رہتا ہے
اس کی ہم جتنی تعریف کریں کم ہے۔ تقریب میں پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل اپر چترال، ڈی سی اپر چترال، ریسکیو 1122 کے ذمہ داران اور مختلف اداروں کے سربراہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔