دریچہ اسلام:٭عرب قبل از اسلام٭ قسط(1 )۔۔۔تحریر شہزادہ مبشرالملک

( وادی فاران)

 

٭محل وقوع۔

ایشیاء کے سب سے بڑا….جزیرہ نما عرب کے جنوب مغرب میں….. بحیرہ احمر….. جنوب میں….. بحر ھند…. اور شمال میں ملک… شام…. واقع ہیں ۔عرب….. کا یہ علاقہ تین اطراف سے سمندر میں گھرا ہوا ہے ۔

٭سیاسی حالات۔

سارا ملک مختلف حصوں میں بٹا ہوا تھا۔ مختلف قبائل مختلف حصوں کے…. حکمران…. تھے اور کسی بادشاہ کے تابع تھے۔ مگر اپنے اندرونی حالات اور معاملات میں ہمیشہ… بااختیار…. رہتے اور کسی کی مداخلت…. برداشت … نہیں کرتے تھے۔

٭ تمدنی حالات۔

عرب دنیا….. ایران اور شام کے مقابلے میں بہت پیچھے تھا۔
ان کا زیادہ تر وقت باہمی جنگوں میں گزرتا…. معمولی باتوں پر برسوں قتل و خون کا بازار گرم رہتا…. جس کے پاس زیادہ غلام ہوتے اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے…. جوا ، شراب ان کی روزمرا زندگی کا حصہ تھا۔ اس سب کے باوجود بلا کے…. مہمان نواز ، خود دار اور بہادر تھے…. بہادر لوگوں کو پسند کرتے اور….. سردار… بنا لیتے….. حسب نسب کو یاد رکھتے اور اس پر فخر بھی کرتے…. شعرو شاعری کے ذریعے اپنے اجداد کے کارناموں کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے….. اہل علم کی عزت کرتے……. شہر مکہ…… ان کا کاروباری مرکز تھا۔ ۔

٭ مذہبی حالات۔

خانہ کعبہ……. جو حضرت ابراہیم علیہ سلام نے بنایا تھا اور یہ ان کا….. دینی مرکز…. تھا… لوگ دور ودراز عرب ممالک سے یہاں…. طواف … کے لیے آتے۔ مگر وہ ابراہیمی دین سے بہت دور نکل گئے تھے۔…. کعبہ… میں جا بجا بہت سارئے…. ’بت… رکھے ہوئے تھے اور یہ لوگ ان کی پرستیش کرتے…. لات، منات، عزی اور ھبل ان کے مشہور ’بت تھے۔ اس کے علاوہ عرب میں مختلف مذاہب بھی موجود تھے جن میں عسایت، یہودیت اور مجوسیت شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔