ڈالر اور پیٹرول کی نرخوں میں کمی سے عام عوام کو اب تک کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔فخرعالم

چترال (چترال ایکسپریس)فخر عالم ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی چترال لوئرنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ڈالر اور پٹرول کے قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی خبریں سنتے ہیں۔ لیکن عام عوام کو اب تک کوئی ریلیف نہیں مل سکازخیرہ اندوز اور مافیوں کا تب بھی مزہ تھا جب ڈالر اور پٹرول کی ریٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا تھا اور ذخیراندوز اور مافیا اب بھی عوام کا خون اپنی مرضی سے چوس رہے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر بیٹھا ہوا ہے انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی ذاتی کوششوں اور محنت کا نتیجہ آنا شروع ہو چکے ہیں ان کو رائیگاں جانے نہ دیا جائے انتظامیہ عوام کو بھرپور ریلیف دینے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش اور دیگر چیزوں  کی سخت مانیٹرنگ کریں چھوٹے چھوٹے دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے ڈسٹرکٹ کے اندر جتنے بھی ڈسٹریبیوٹر ہیں اور بڑے بڑے مافیا زخیرہ اندوز ہول سیلرز کے پاس جاکر ریٹ لسٹ آویزاں کئے جائے۔

تاکہ مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام تک جلد ریلیف پہنچ سکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔