تھانہ ارندو کے حدود میں سیریگال مائننگ پراجیکٹ ایریا اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن

چترال (چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے احکامات پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان (پی ایس پی) کی سربراہی میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع ہذا میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور غیر مقامی افراد کی نشاندہی کے خاطر ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو علی احمد اور ٹیم نےتھانہ ارندو کے حدود میں سیریگال مائننگ پراجیکٹ ایریا اوراس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن عمل میں لایا گیا۔

سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران لوئر چترال پولیس کو مقدمہ علت نمبر 59 مورخہ 15/10/2023 جرم 147/148/149/506 PPC میں مطلوب مجرم عبداللہ ولد موبات خان عرف عفار سکنہ سیریگال دمیل کو گرفتار کیا گیا۔

سرچ آپریشن میں لوئر چترال پولیس ,ڈی۔ایس۔بی اسٹاف اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔