ہلپینگ ہینڈ چترال لوئر کی ٹیم کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ۔
چترال(چترال ایکسپریس)ہلپینگ ہینڈ چترال لوئر کی ٹیم نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ کیا۔اس ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ کورڈینیٹر محمد شجاع الحق بیگ کر رہے تھے. ٹیم میں عرفان عزیز منیجر آرفن کیئر ہلینگ ہینڈ چترال لوئر،جائنٹ سکیرٹری تنظیم اساتذہ چترال لوئر عبدالعزیز خان الخیر،انفارمیش سیکریٹری TAPچترال لوئر،مقصود الرّحمٰن ،ناظم اسلامی جمیعت طلبہ چترال لوئر مستنظر باللّہ داوڑ شامل تھے۔حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کے ڈائریکٹر مولانا عماد الدّین کی دعوت پر یہہ دورہ کیا گیا۔حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ ایکڈمی دنین کی ٹیم کے ساتھ “چائیلد ڈیویلپمنٹ” کے حوالے سے تفصیلی نشست ہوئی۔اس ٹیم میں سرپرست اعلیٰ حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی مدثر الملک،کامران حسین حیدر،لیکچر نور شاہد دین شامل تھے، جس کی قیادت ڈاریکٹر حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین (مولانا عماد الدین) کر رہے تھے۔