پی پی پی چترال کی اپراورلوئرچترال کےناراض رہنماؤں اور ورکروں کو منانے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس
چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی چترال کے ضلعی قیادت نے اپراورلوئرچترال میں پارٹی کو منظم ، فعال اور آنے والے عام الیکشن میں بھر پور انداز میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے ناراض رہنماؤں اور ورکروں کو منانے کے لئے باقاعدہ طور پرمہم چلانے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس لوئرچترال کے ایک مقامی ہوٹل مں منعقدکیا۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکے نائب صدرسلیم خان،پی پی پی ملاکنڈڈویژن کے صدرملک عظمت،سابق ضلعی صدرانجینئرفضل ربی جان نے
کارکنوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام دستوری اور آئینی مطالبات کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔ کارکن پارٹی کا قیمتی سر مایہ ہے معمولی اختلافات ہر جماعت میں ہوتی ہے اور یہ ورکرز کا حق ہے پاکستان پیپلزپارٹی ہم سب کی مشترکہ جماعت و گھر ہے۔
پارٹی کو اپراورلوئرچترال میں منظم کر کے ناراض کارکنوں کو منا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دینگے۔اس موقع پرقائم مقام صدرشریف حسین،ضلعی جنرل سیکرٹری قاضی فیصل احمد،انفارمیشن سیکرٹری نظاروالی شاہ ،
تحصیل صدردروش حاجی غازی ورداک ،عالمزیب ایڈوکیٹ ،احسان ،سینئررہنماشاہ مرادبیگ،شیرجوان خان،عبدالصمدخان،عنایت علیشاہ اوردوسروں نےاظہارخیال کیا۔