ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی ویمن ہاسٹلز کمیٹی ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد۔

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان نے ویمن ہاسٹلز کمیٹی ممبران کے ساتھ اپنے دفتر میں خصوصی میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران موجودہ صورتحال میں ہاسٹلز کی سکیورٹی اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان (پی ایس پی) نے اس موقع پرکہا کہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین/ بچیاں ملازمت اور تعلیم کے حصول کے لئے ہاسٹلوں میں رہائش اختیار رکھتے ہیں لہذا یہ آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ خواتین اور بچیوں کا بھرپور خیال رکھیں۔

ڈی۔پی۔او نے مزید کہا کہ ویمن ہاسٹلز میں سکیورٹی پر مامور پرائیویٹ اہلکاروں کو بھی ویپن ہینڈلنگ کی ٹریننگ دی جائے گی, اس کے علاوہ دیگر مسائل کے حل کے بارے میں متعلقہ اداروں کے نوٹس میں لایا جائے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔