گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز بلچ لوئر چترال میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب
چترال (چترال ایکسپریس)گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز بلچ لوئر چترال میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس گالہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔فائنل پروگرامات کے مہمان خصوصی ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان تھے ۔
سپورٹس گالا میں مختلف قسم کی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے کھیل اوراپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا.
اسپورٹس گالا جو کہ تعلیمی سال میں ایک بار ہوتا ہے اس کا مقصد بچوں کے اندر کھیلوں کی ڈسپلن اور اسپورٹس مین شپ اسپرٹ ,ٹیم ورک ڈسپلن وغیرہ کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ہوتا ہے اور بچوں کے اندر برداشت اور تعاون کی راوش پیدا کرنا ہوتا ہے.
تقریباً سو سے زائد طالبعلموں نے ان کھیلوں میں حصہ ل پوری محنت اور لگن سے حصہ لیا اور اس ایونٹ کو کامیاب بنایا سب بچوں کا جزبہ کھیل دیدنی رہا.
مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والےطالب علموں میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان اور اساتذہ کرام نے انعامات دیئے اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا.
اس موقع پر ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی ضروری ہے اس میں شک نہیں کہ کھیل انسان کو عظیم بناتا ہے کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ علم ہی انسان کو اعلی باوقار سر بلند بنا سکتا ہے جس کی وجہ سے ملک وقوم میں ایک مقام حاصل کرتا ہے اور وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جنہوں نے علم حاصل کیا ۔انہوں نے
کہا کہ نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیں کھیل ہی وہ واحد زرائع ہیں جو نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں نوجوان نسل منشیات کے عادی ہوکر اپنی زندگی تباہ کررہے ہیں نوجوان نسل کو اس زہر سے پاک رکھنے کے لئے بروقت اصلاح کی ضرورت ہے اس سلسلے میں لوئر چترال پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں اور اساتذہ کرام سے بھی گزارش ہے کہ وہ بچوں کو کلاس میں منشیات کے استعمال کے نقصانات کے بارے میں بھی لیکچر دیں۔