شاگرام فٹ بال فائنل, پولیس فٹ بال ٹیم اپر کی شاندار جیت۔تحصیل چیرمین میر جمشید الدین نے ٹرافی تقسیم کی

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)گرین اسٹیڈیم شاگرام میں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ (جو 21 اگست 2023 کو شروع ہوا تھا 22 آکتوبر 2023 کو)اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس شاندار ٹورنامنٹ میں اپر چترال سےفٹ بال کے75،،انڈر 16 فٹ بال کے 70،کرکٹ کے 30 اور والی بال کے 15ٹیمیںوں نے شرکت کی۔ بڑوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس شاندار ایونٹ کو بخیر وبخوبی انجام کو پہنچانے کاسہرا علاقے کے نوجوان اسلم بیگ،توصیف بیگ،عرفان بیگ،طاہر الدین اور شفیع الله بیگ کو جاتا ہے جو انتہائی منظم طریقے سے تجربہ کو بروئے کار لا کر علاقائی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے انجام تک لے جانے کے صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ۔شاگرام تورکھو کا مرکز ہے جہاں کھیلاڑیوں کے پاس صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سرکار کی طرف سے کوئی گراونڈ نہیں2019 سے علاقے کے خوبصورت لوگ جو ہمیشہ مثبت کردار کے مالک رہے ہیں علاقے کے کھیلاڑیوں کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلیے ایک سوچ پیدا کی اور عبدالقیوم بیگ اور احمد الله بیگ کے ذاتی جائیداد میں خوبصورت لوکیش کو منتخب کرکے پہلی بار ایونٹ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا جو توقع سے زیادہ کامیاب رہا اس کے بعد سالانہ یہ ایونٹ منعقد کرائے جاتے ہیں اس ایونٹ کی خوبی اور خوبصورتی یہ ہے کہ بڑے سرپرستی کرتے ہیں اور نوجوان دن رات ایک کرکے ایونٹ کو جاندار اور شاندار بنانے میں حصہ ڈالتے ہیں گرین اسٹیڈیم شاگرام میں ہر میچ فائنل کا منظر پیش کررہا ہوتا ہے شائقین کی تعداد کا اندازہ لگانا ناممکن ہوتا ہے اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا رہتا ہے سفید ریش حضرات کھیلاڑیوں کو داد دینے اور حوصلہ بڑھانے کے لیے میچ شروع ہونے سے پہلے گراونڈ کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں شاگرام کے باسی بڑے چھوٹے اپنے اپنے کردار نبھا رہے ہوتے ہیں۔ اگر ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونا ہو تو ایک بار ضرور گرین اسٹیڈیم جانا ہوگا۔عبد القیوم بیگ اور احمد الله بیگ خوبصورت کردار کے طور پر گراونڈ میں موجود رہتے ہیں کسی بھی پیش امدہ مسلے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں انتظامیہ خوبصورت کردار ادا کرتی ہے اور ہر پیچیدگی کو سلجھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ سیف الله ،احمد الله بیگ،حسین زرین وغیرہ خوبصورت لفظوں کے انتخاب کے ساتھ مائیک تھامےلفظوں کی موتیاں بکھرتے ہوئے آپ کو ملینگے۔احمد سید بیگ،شفید احمد،شیر نواز لال،میر افضل لال ،فیض عالم،شاکر سمرقندی،فضل حق لال،ناصر استاد،حاجی محمد (بولینی)،ریٹائرڈ صوبیدار میجر عظمت اللہ،انسپکٹر محمد نظام بیگ،چہارشنبہ خان،میر جمشید الدین،قاری نجمی،شراف الدین کشفی،شریف سہیم،جعفر بیگ،عزیز ولی،مالک دین،اسد الرحمٰن،اسد رضا بیگ،پرنسپل مظفرالدین،شیخ السلام و دیگر کے کردار ایونٹ کی کامیابی میں کلیدی ہے۔شفید،میر افضل لال اور شیرنواز لال کے جوش و جذبے دیدنی ہوتے ہیں وہ جس ٹیم کو منتخب کرکے سپورٹ کرتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہی ٹیم جیتے لیکن اسپورٹ مین سپرٹ کے جملہ اوصاف کا خیال بھی رکھتے ہیں۔مختصر یہ کہ شاگرام کے خوبصورت ترین لوگ اپنی روایات ،تہذیب اور ثقافت کے امین ہیں۔ ان کے اوصاف اور خوبیوں کو گننے کے لیے الفاظ ہی نہیں ملتے۔قائد اعظم ٹرافی 2023 کے فائنل میچ پولیس فٹ بال ٹیم اپر اور سہارہ فٹ کلب شاگرام کے مابین کھیلا گیا ۔اس شاندار میچ کا مہمان خصوصی تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین تھے تاہم چترال کا نامی گرامی شخصیت شہزادہ فہام عزیز بھی شریک مہمان کے طور پر موجود تھا ۔فائنل سے قبل روایتی طورپر یو سی کھوت اور یو سی شاگرام کے سنئیر کھیلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جیسے یوسی کھوت ایک کے مقابلے تین گولوں سے جیتا۔کرکٹ اور والی بال کے فائنل پہلے ہوچکے تھے کرکٹ کی جیت یاران کرکٹ کلب ورکپ کےحصے میں آئی تھی جبکہ والی بال کے فاتح اجنو ٹھرے تھے ۔قائد اعظم ٹرافی فٹ بال کے فائنل سہارہ فٹ بال کلب شاگرام اور اپر پولیس فٹ بال ٹیم کے مابین کھیلا گیا انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملی اپر چترال پولیس پہلی بار ٹیم بناکر کسی ایونٹ میں شرکت کی تھی ایس ایچ او تورکھو وکیل خان ٹیم کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کی۔اس بنا پولیس فٹ بال ٹیم ایک کے مقابلے دو گول سکور کرکے سال 2023 قائد اعظم ٹرافی کے اعزاز پولیس کے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ مہمان خصوصی چیرمین تحصیل کونسل موڑکھو تورکھو میر جمشید الدین ایونٹ کو شاندار اور کامیاب قرار دی اور ائیندہ کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے ٹرافیاں تقسیم کی اس طرح یہ ٹورنامنٹ اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اختیتام پذیر ہوا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔