لوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی بھاری مقدار میں دیسی شراب برامد
چترال (چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ بمبوریت ایس آئی فضل کریم کی سربراہی میں اے ایس آئی علی نواز خان اور ٹیم نے دوران ناکہ بندی ملزمان ندیم گل ولد جمعہ گل سکنہ تخت بھائی, ملنگ سید ولد منصور سکنہ شیخ آباد چارسدہ کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 19.5 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ) برامدکرکےملزمان کوگرفتار کرکے مزید تفتیش جاری کردی
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں