
تازہ ترین
آل کنٹریکٹر ایسوسی ایشن چترال لوئر کے انتخابات ۔ قاض فیصل صدر اور لالا اکبر جنرل سیکٹری منتخب
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) آل کنٹریکٹر ایسوسی ایشن چترال لوئر کے انتخابات
مکمل ہو گئے ۔ نتائج کے مطابق قاضی فیصل کے یونائیٹڈ گروپ اور محمد نعیم کے عوام دوست پینل کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا ۔ جس میں قاضی فیصل 5 ووٹوں کی اکثریت سے
آل کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر اور لالا اکبر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ الیکشن انتہائی پر امن ماحول میں ہوئے ۔ اور کنٹریکٹر برادری نے انتخابات میں انتہائی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا ۔ ووٹ کا دورانیہ شام چار بجے تک جاری رہا ۔ اور الیکشن کے
فرائض صوبائی کابینہ نے انجام دی ۔ درین اثنا کنٹریکٹر برادری نے
قاضی فیصل اور پوری کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔قاضی فیصل نے 44 جبکہ محمد نعیم نے39 ووٹ لیے۔۔



