اپر چترال میں زیادہ کرایہ لینے والوں خلاف روڈ ناکہ بندی کا سلسلہ حسب معمول جاری

اپرچترال(چترال ایکسپریس)اپر چترال میں زیادہ کرایہ لینے والوں خلاف روڈ ناکہ بندی کا سلسلہ حسب معمول جاری  ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے افسراں مختلف جگہوں میں ناکہ بندی کرکے کرایوں سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔

محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو نے اج دوپہر کے وقت مختلف پوائنٹ پر ناکہ بندی کی اور مختلف علاقوں کے لئے جانے والے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مسافروں سے کرایوں سے متعلق دریافت کی اور سرکاری کرایہ ناموں کے بارے میں اگاہی دی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹرز حضرات کو کرایہ نامہ اپنے گاڑیوں کے اندر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔