لوئر چترال دروش پولیس کی کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں چرس اور دیسی شراب برامد
چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور دیسی شراب برامد کی۔
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ایس آئی حیدر حسین کی سربراہی میں پی اے ایس آئی عبداللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی دروش بازار میں شک کی بنیاد پر ایک گاڑی از قسم سفید پوٹو ہار کو روک کر جامع تلاشی لینے پر گاڑی کے پچھلے سیٹ کور سے 1046 گرام چرس برامد ہوئی۔
اس کے علاوہ گاڑی کے پچھلے خانے سے دیسی شراب از قسم ٹارہ (6 لیٹر) کی بوتلیں بھی برامد ہوئی ۔
پولیس نے ملزمان ڈرائیور سیف الرحمن ولد رستم ولی خان سکنہ شیشی کوہ اور حضرت حسین ولد امان اللہ سکنہ پرانا بازار دروش موقع پر گرفتار کرکےمزید تفتیش شروع کردی ۔