دریچہ اسلام ۔۔۔۔ *کانچ کی جوڑی۔۔*(5)۔۔تحریر۔۔۔شہزادہ مبشرالملک

*٭چاند کی شادی۔*

اس قربانی کے واقعے نے… عبداللہ جو پہلے ہی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے عرب بھر میں مشہور تھے… کی شہرت کو چار چاندلگادئے ہر کوئی اس عظیم اور حسین جمیل نوجوان کی حسن کا دیوانہ تھا… اور اسے جیون ساتھی بنانے کے لیے عرب لڑکیاں مر مٹنے کو تیارتھیں۔
لیکن… فاران کے ہیرو… وہب ابن عبدالمناف کی بیٹی…. آمنہ… کے لیے جو زنان قریش میں عفت و جمال کے لحاظ سے سردار مانی جاتی تھی… رشتہ قبول کرچکے تھے….. شادی کے چنددن بعد حضرت عبداللہ کعبہ میں موجود تھے… تو شاہ شام کی صاحبزادی…. فاطمہ..
عبداللہ کی شہرت کا سن کر مکہ آئی تھی ان سے ملاقات کی ان کے ساتھ…. حسن جمال کے علاوہ مال دولت اور خدام و لونڈیوں کی ایک جماعت بھی تھی اس نے… عبداللہ کی پیشانی پر نور نبوت دیکھاتو قربان ہوگئی…. اور شادی کی پیشکش کی…. عبداللہ نے اپنے والد سے مشورہ کرنے کا بہانہ بنایا…ایک اور… راہیبہ… نے بھی اس قسم کی آرزو کا اظہار کیا۔ لیکن دوسرےہی دن عبداللہ کی ان سے ملاقات ہوئی
تو نور نبوت جو…. رحم… آمنہ میں منتقل ہوگیا تھا کو نہ پاکر ان کے دل سے ایک درد رساں… آہ… نکلی اور کہاہائے ” عبداللہ میری خواہش کاستارہ ڈوب گیا ہے… اور میری آرزو کی چنگاری بجھ گئی ہے۔میں نے چاہا وہ نور مجھ میں منتقل ہو مگر وہ کسی اور کے حصے میں آئی۔

*٭کانچ کی جوڑی* ۔

حضرت عبداللہ اور حضرت آمنہ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے۔کہ عبداللہ کو تجارت کی غرض سے شام جانا پڑا…. وہاں سے واپسی پر آپ راستے میں بیمار ہوگئے اور ایک ماہ تک مدینہ میں ٹھر گئے۔ایک دن بیماری کی شدت میں اضافہ ہوا اور یہ چاند چہرے والا نوجوان پچیس سال کی عمر میں وفات پاگئے…شاید اللہ تعالیٰ نے ا سے جس مقصد کے لے پیدا کیا تھا وہ پورا ہوچکا تھا…. اس وقت آپ کےفرز ند ﷺ شکم مادر میں دو ماہ کے تھے….. چند ماہ کی رفاقت کے بعدحضرت آمنہ اور آپ کی یہ جوڑی کانچ کی طرح ٹوٹ گئی۔۔۔ آپ نے ترکہ میں ایک لونڈی ، پانچ اونٹ، بکریوں کا ایک گلہ چھوڑا۔حضرت آمنہ ایک مرثیہ میں عبداللہ کو یوں یاد کیا…

عفا جانب البطحاء من آل ھاشم وجاو رلحدٓٓا خار جآٓ فی الغماغم
اج وادی بطحا ال ہاشم سےخالی ہوگئی اور اس نے غماغم کے باہر ایک لحد میں سکونت اختیار کر لی۔

بحوالہ۔ محمد رسول اللہ۔ محسن انسانیت۔ محمد عربی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔