سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی،بڑی مقدار میں دیسی شراب(ٹارا)برآمد
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن اور ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم وحید اللہ ولد صد بار سکنہ اٹانی ایون کے قبضے سے 15 لیٹر دیسی شراب (از قسم ٹارہ ) برامدکرکے انہیں گرفتار کرلیا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں