تازہ ترین

چترال پولیس تھانہ رمبور کی کامیاب کاروائی، بڑی مقدارمیں شراب برآمد

چترال (چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور ایس آئی قربان پناہ کی سربراہی میں اے ایس آئی خیر الفاتحین اور ہیڈ کانسٹیبل انوارلحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوباژ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ملزم آمین حسین ولد منظور حسین سکنہ بمبوریت کے قبضے سے 21 لیٹر دیسی شراب برامدکرکے اسے گرفتار کرلیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO