سالانہ اسپورٹس گالہ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں اختتام پزیر۔
چترال (چترال ایکسپریس)سالانہ اسپورٹس گالہ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں تمام رنگینیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔
مختلف کلاسسز کے درمیان کھیل کے میدان میں مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، باسکٹ بال، ولی بال، سیک ریس، رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، کیرم بورڈ اور ریس شامل تھے۔
چترال کے معروف شاعر، گلوکار ، فنکار، کمپئر، مزاح نگار اور آرزوئے سحر” کے مصنف اقبال الدین سحر اختتامی تقریب کے” مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ جامعہ چترال کےبوٹنی ڈیپارٹمنٹ کے
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رومان اعزازی مہمان تھے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں