بےنظرانکم سپورٹ نشوونماپروگرام کے زیراہتمام اپرچترال میں آیوڈین کی کمی کو پوراکرنے کے لیے آگاہی اورشعوربیدارکرنے کے حوالے سےتقریب اورآگاہی واک

چترال(چترال ایکسپریس)بےنظرانکم سپورٹ نشوونماپروگرام کے زیراہتمام یونیسیف کی مالی معاونت سے محکمہ ہیلتھ اپرچترال کے ہمراہ عوام کے اندر آیوڈین کی کمی کو پوراکرنے کے لیے آگاہی اورشعوربیدارکرنے کے حوالے سےخصوصی تقریب اورآگاہی واک کاانعقادکیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر BISPنشوونما پروگرام شیر نبی،ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی ڈاکٹرفرمان علی اوردوسروں نے کہاکہ آئیوڈین کی کمی بچوں میں گونگا ،بہرہ،بھینگا اور بوناپن جیسی بیماریوں کے علاوہ ذہنی صلاحیتوں کو متاثر کرتی ہے اور گلہڑ کا باعث بنتی ہے جبکہ حاملہ عورتوں کے پیٹ میں حمل کا ضائع ہوجانے کے علاوہ جسمانی تھکاوٹ بھی آیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہاکہ نیوٹریشن انٹرنیشنل یونیورسل سالٹ آیوڈائزیشن پروگرام کے تحت آیوڈین ملے نمک کی افادیت کے بارے میں پیغامات گھر گھر جا کر پہنچائیں گے۔ آئیوڈین کی بہت معمولی مقدار ہر انسان کے لیے روزانہ ضروری ہوتی ہے جو کہ مختلف وجوہات کی بنا پر بعض علاقوں میں ہماری فصلوں اور خوراک کا جزو نہیں بن سکتی ہیں۔صحت مند زندگی گذارنے کیلئے انسانی غذا میں آئیوڈین کا شامل ہونا ا نتہائی ضروری ہے ،آئیوڈین کی کمی کو دور کرنے کیلئے صرف آڈیوین ملا خوردنی نمک استعمال کرنا چاہیے۔شیرنبی نے کہاکہ ہمیں آیوڈین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے عوام میں باقاعدہ آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور آیوڈین ملا نمک ایک آسان ذریعہ ہے. جس سے آیوڈین کی کمی کو پورا کیاجاسکتا ہے۔ حاملہ خواتین میں آیوڈین ملا نمک کے استعمال سے پیدا ہونے والے بچے زیادہ صحت مند اور چست ہوتے ہیں ۔ ہمیں آیوڈین ملے نمک کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا لازمی جزو بنانا چاہیے. تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھ سکیں۔تقریب آئیوڈین ملے نمک کے فوائد کو ضلع اپر چترال کے ہر گھرانے تک پہچانے کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔