ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف بھرپور احتجاجی جلسہ

اپرچترال(شہزاد احمد) اتوار 5 اکتبور کورمداس چوک ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف بھرپور اختجاجی جلسہ منعقد  کیا گیا جلسے کی صدارت معروف سماجی وسیاسی شحصیت  سید سردار حسین شاہ نے کی اس کے علاوا  مقررین میں سابق پرنسپل صاحب الرحمن ،نور عالم بابک،  حاجی عبدالرب ابولیس خان رمداسی اور نادر خنگ شامل تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد نبی  نے انجام دی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہم گزشتہ کئی سالوں سے اپنے جائز حق کے لیے سراپا احتجاج ہیں اس پاؤر ہاؤس کی وجہ سے علاقہ ریشن بری طرف متاثر ہو چکا ہے اس بجلی گھر کی وجہ سے علاقے کے غریب عوام نے جو نقصانات اٹھائے ہیں ان کے ازالے کے طور پر علاقہ ریشن کے عوام کو بجلی کی قیمت میں رعایت دینے کے بجائے بلوں میں ہوش ربا اضافہ کرکے غریب عوام کو مزید تنگ کیا جا رہا ہے اس بار بریت کو ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے
مقررین نے حکومت ضلعی انتظامیہ اور ادارا پیڈو کو اڑے ہاتھوں لیا اور کہا اگر ہمارے جائز مطالبات کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو اس کے سنگین نتائج اسکتے ہیں جسکی تمام تر ذمہ داری ادارے ،حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ ابولیس خان رمداسی نے کہا اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم انے والے الیکشن کا بھی بائیکاٹ کریں گے آخر میں صدارتی خطاب میں سید سردار حسین شاہ صاحب نے حکومت کو 3 دسمبر تک کی ڈیٹ لائن دے دی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔