اپر چترال یارخون ویلی کے کئی خاندان مسلم لیگ نواز میں شامل

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)تحصیل صدر ن لیگ جاوید لال اور کابینہ کی کاوشوں سے یارخون ویلی کے کئی خاندان مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کی ۔
اپر چترال میں سیاسی صورت حال میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں کوئی پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو کسی کا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں دیکھنے کو ملتے ہیں اس سلسلے  میں گزشتہ ایک مہینے سے اپر چترال کے مختلف علاقوں میں مسلم لیگ نواز کا شمولیتی پروگرامات کا انعقاد ہوا ۔سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تحصیل مستوج کے صدر جاوید لال اور کابینہ بھی متحرک نظر آتے ہیں۔ وہ اس وقت یارخون ویلی کے دورے پر ہیں۔ یارخون ویلی میں کئی نامی گرامی شخصیات ،نوجواناں اپنے خانداں سمیت مختلف پارٹیوں سے وابستگی ختم کرکے مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کی۔ان میں گاوں شیچ سے سابق کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف حمید حسین،دیزگ سے ریٹائرڈ صوبیدار پیار علی لال ،خورزگ سے سابق کونسلر مراد دوست خاندان سمیت شامل ہیں۔حمید الرحمن نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بتایا کہ میں نےخاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی آج کے بعد مسلم لیگ کے ہراول دستے کے حثیت سے خدمات سرانجام دونگا ۔میرے خاندان کے علاوه میرے رفقاء بھی میرے ساتھ شامل ہیں۔ تحصیل صدر جاوید لال ،رشید ،افسر علیم اور اعجاز نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی ٹوپی اور مفلر پہنا کر مسلم لیگ نواز کا حصہ بننے پرخوش آ مدید کہا۔اس موقع پر جاوید لال نے کہا کہ پاکستان مسلم نواز نےگزشتہ دورِ حکومت میں چترال کے کئی میگا منصوبوں کی نہ صرف منظوری دی بلکہ عملی طور پر کام بھی شروع کرائے حالانکہ چترال کے عوام نے1999 سے مسلم نواز کا کوئی نمائندہ  اسمبلی نہیں بھیجا اور مخالفین من گھڑت پرو پیگنڈوں سے مسلم  لیگ کی کردار کشی کرتے رہے جن کا دور دور تک حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ نواز شریف چترال کے ساتھ مخلص تھا ہے اور رہیگا۔اب وقت اچکا ہے کہ جنرل انتخابات میں مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیکر چترال کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔