تازہ ترین

زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف لوئر چترال پولیس ان ایکشین

چترال (چترال ایکسپریس)من پسند کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف لوئر چترال پولیس ان ایکشین

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ٹریفک وارڈن پولیس اور تھانہ عشریت کے اسٹاف نے پولیس چیک پوسٹ عشریت پر ناکہ بندی کرکے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو موقع پر ٹریفک چالان کیا اور اضافی رقم  ڈرائیوروں سے لیکرمسافروں کو واپس کردیا ۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کسی کو بھی خلاف قانون کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سرکار کی طرف سے مقرر کردہ کرایہ نامہ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔