لوئر چترال میں انسپکٹر رینک میں پروموٹ ہونے والے چترالی آفیسرز کے اعزاز میں خصوصی پروگرام کا انعقاد
چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے چترالی آفیسرز کے اعزاز میں خصوصی پروگرام کا انعقاد ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان نے سب انسپکٹر رینک سے انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے آفسروں کو پروموشن کے بیجیز لگائے اور مبارکباد دی ۔
اس موقع پر ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان ,ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ڈی۔ایس۔پی۔لیگل شیر محسن الملک, ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم,ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تیمزالدین,ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ,ڈی۔ایس۔پی۔سی۔پیک مبارک احمد ڈی۔ایس۔پی انوسٹگیشن عزیزالدین اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ترقی پانے والے آفسروں میں انسپکٹر صاحب الرحمن, انسپکٹر علی احمد, انسپکٹر مجیب الرحمن اور انسپکٹر محمد اسرار شامل ہے ۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اس موقع پرکہا کہ محکمانہ ترقی فرض شناس ملازمین کا حق ہے تاہم ترقی ملنے سے فرائض اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جن کی دیانتدارانہ ادائیگی اگلی محکمانہ ترقی کی ضمانت ہوتی ہے۔