مسلم لیگ ن کے رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نےچترال کےصوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے درخواست جمع کردی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)این اے 1 اور پی کے 1اور2 چترال کےلے مسلم ن کے لے پارٹی نامزدگیوں کے لے درخواستیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے جنرل انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کے بعد چترال سے مسلم لیگ ن کے ترجمان و معروف ہیومن رائیٹس ایکٹی وسٹ نیاز اے نیازی اییڈوکیٹ نے پارٹی قیادت سے چترال کے دو صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست کیلئے باضابطہ طورپر ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ہے ۔ اور پارٹی سے کسی بھی ایک نشست کیلئے انہیں امیدوار نامزد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے درخواست میں انہوں نے پارٹی قیادت کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اربوں روپوں کے منصوبے منظور کئے اور لواری ٹنل کی تکمیل ،نیشنل گرڈ سے تیس میگاواٹ بجلی کی منظوری و پاور سٹیشن کی تکمیل ، سیلاب اور زلزلے کے دوران فوری طور پر نواز شریف کا دورہ چترال اور ڈھائی ارب روپے چترال کے متاثرین میں تقسیم ،چترال کیلئے گیس پلانٹ کی منظوری و زمین کی خریداری ، چترال شندور روڈ ،چترا ل گرم چشمہ روڈ اور چترال کالاش ویلیز روڈ کی منظوری ایسے منصوبے ہیں  جو عوام چترال کو اپنا حق رائے دہی مسلم لیگ ن کے حق میں استعمال کرنے پر مجبور کرے گی اور انشااللہ وہ چترال سے سیٹ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔ انہوں نے ٹکٹ کے جملہ کوائف مکمل کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال سے درخواست قبول کرنےاور انہیں الیکشن لڑنے کا موقع فراہم کرنےکا مطالبہ کیا ۔ایک سوال کے جواب میں نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے لے فیس دو لاکھ اور صوبائی اسمبلی کے لے فیس ایک لاکھ درخواست کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔