افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج میں خصوصی تقریب ۔
چترال (چترال ایکسپریس)افواج پاکستان کا وطن عزیز کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان تھے۔
اس موقع پر پرنسپل لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال محترمہ مس کیری شوفیلڈ ،پروفیسر مراد علی,ای۔ڈی۔او شاہد احمد , انچارچ ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ ایس آئی امان اللہ اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج کے طلباء نے ڈی ۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کو سلامی پیش کی۔
تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کے امن و امان اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی بُھلایا نہیں جا سکتااس حوالے سے پاکستان پولیس, افواجِ پاکستان، رینجرز، ایف سی دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء اور
شہداء پاکستان کا کردار نا قابلِ فراموش ہے
انہوں نے کہا کہ شہداءِ پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
ڈی پی۔او اکرام اللہ خان نے سکول انتظامیہ اور پرنسپل محترمہ مس کیری شوفیلڈ کی چترال میں معیاری تعلیم کے فروغ کے سلسلے خدمات کو سراہا اور ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔
تقریب میں فورسز کے شہدا کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی