مین چترال پشاور روڈ پر واقع ماونٹین بریز سمال ٹاون شپ سکیم بروز کی افتتاحی تقریب
چترال ( محکم الدین ) چترال کے معروف سیاحتی مقام ایون کے بالمقابل مین چترال پشاور روڈ پر واقع ماونٹین بریز سمال ٹاون شپ سکیم بروز کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں ایون کے معروف کاروباری شخصیت خیرالاعظم ،ممتاز دینی و سیاسی شخصیت مولاناروم ، علاقے کے دیگر عمائدین ، سابق ممبر جندولہ خان ، سابق آر پی ایم ایس آر ایس پی دیر نورعجب خا ن ،مفتی حسام الدین ، چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین ،سابق ممبر تحصیل کونسل چترال عبدالوہاب اور استاد بہلول دانا
نے شرکت کی ۔ حاجی خیر الاعظم اور مولانا روم نے تختی کی نقاب کشائی کی اور اجتماعی دعا کی گئ۔ اس موقع پر ٹاون شپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عتیق احمد نے سکیم کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹاون شپ کئی خوبیوں کی وجہ سے دیگر سکیموں سے منفرد ہے ۔ بہترین لوکیشن ،ڈبل روڈ ،بجلی ،پانی اور ٹیلیفون کی سہولت کے علاوہ پشاور این ایچ اے روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی سہولت چوبیس گھنٹے دستیاب ہے ۔ جو موجودہ دور کی سب سے اہم سہولت ہے ۔ انہوں نے
کہا کہ ٹاون شپ ماہر انجینئرز کی زیر نگرانی بہترین ڈیزائن میں تیار کیا جارہا ہے ۔ ہر گھر کے گیٹ تک سڑک پہنچائی گئی ہے ۔مسجد کی تعمیر سکیم میں شامل ہے ۔ اور پوری ٹاون شپ کو پانچ مرلہ ،سات مرلہ اور دس مرلے کے پلاٹ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ اور انتہائی مناسب قیمت پر پلاٹ دستیاب ہیں ۔
جو کہ ایک سال کے اندر چارقسطوں میں کلائنٹ کو آدا کرنے پڑیں گے ۔ لیکن کلائنٹ کی سہولت کی خاطر پہلی ہی قسط کی آدائیگی کے بعد ہی پلاٹ کے مالکانہ حقوق دیے جائیں گے ۔ جو کہ ٹاون شپ کا ایک منفرد اور اضافی رعایت قرار دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں عمائدین کی بھر پور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔