ایون کے سامنے فیلڈر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم،زخمی کو ڈی۔پی۔او۔ اسکواڈ گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا گیا
چترال(چترال ایکسپریس)ایون کے سامنے فیلڈر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ایکسڈنٹ میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو ڈی۔پی۔او۔لوئر چترال نے اپنی سکواڈ کے گاڑی کے زریعے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا ۔
ڈی۔پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان دروش جارہے تھے اس دوران ایون کے سامنے ایک تیز رفتار گاڑی از قسم فیلڈر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا ۔
ڈی۔پی۔او لوئر اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے فوری طور پر اپنی گاڑی سے نیچے اترکر زخمی ہونے والے شخض عبیدالرحمن ولد گل رحمن سکنہ کوڑو بروز کو سڑک سے اٹھواکر ڈی۔پی۔لوئر چترال کے اسکواڈ کی گاڑی میں ڈال کر فوری طور ہسپتال کے لئے روانہ کیا۔
دونوں افسران نے بزریعہ فون کال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال کے سٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ زخمی ہونے والے شخض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں ۔