ڈی سی ،ڈی پی او چترال اورکرنل قیصر رضا کی ٹی ایچ کیوہسپتال دروش کا دورہ،زیر علاج مریضوں کی عیادت ۔
چترال(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان , ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان اور ونگ کمانڈر دروش لفٹننٹ کرنل قیصر رضا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ۔
اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم،قاری جمال عبدالناصر ،رضیت باللہ اور علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔
افسران نے ہسپتال کی ایمرجنسی میں علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
مریضوں کی عیادت کی اور ایمرجنسی میں طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔
افسران نے مریضوں اور تیمارداروں سے ہسپتال میں مہیا کردہ سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔
اس کے علاوہ ہسپتال عملے سے مسائل دریافت کیۓ۔اور درپیش مسائل میں اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کے چیک اپ کا عمل مزید تیز اور موثر کرنے اور مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔