جی ایچ ایس ورکوپ کے نویں جماعت کےطالب علم علی الرحمن کی صوبائی اردو مقابلے میں پہلی پوزیشن
چترال (چترال ایکسپریس)محکمہ تعلیم اپر چترال کے لیے ایک اور خوشخبری
گورنمنٹ ہائی سکول ورکوپ تورکہو کے کلاس نہم کے ہونہار طالب علم علی الرحمن نے بوائز اسکاوٹس پشاور کی طرف سے منعقدہ پشاور میں سیرت النبیؐ کانفرنس کے زیر اہتمام اُردو مقابلے میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔ ایک بار پھر کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے قومی سطح پر ہونے والے سیرت النبی ؐکانفرنس کے مقابلے میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرکے پورے ملک میں ضلع اپر چترال کا نام روشن کیا۔ اور ساتھ ساتھ نعت خوانی کے مقابلے میں گورنمنٹ مڈل سکول وریجون کلاس ہفتم کے طالب علم عتیق الرحمن نے قومی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان لیول کے اس اہم مقابلے میں چترال اپر کےطلباء کی کامیابی کے پیچھے ان کے اُساتذہ کرام، والدین اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنت اپر چترال کا کردار اہم رہا۔ اور ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا محکمہ تعلیم کے ساتھ بھر پور تعاوں کا صلہ ہے۔