بھگوڑا میجر عادل راجہ کو انٹر پول کے زریعے گرفتار کراکے پاکستان لا کر پھانسی دی جاٸے۔تجار یونین چترال۔۔

چترال(چترال ایکسپریس) تجار یونین چترال۔لوئیر کے سینئر نائب صدر ملک اسرار نے تجار کابینہ اراکین اور تجاربرادری  کے ساتھ چترال پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھگوڑا میجر عادل راجہ جوکہ پاک فوج کے خلاف مہم کا باعث بناہوا ہے  کو انٹر پول کے زریعے گرفتار کراکے پاکستان لا کر ڈی چوک میں پھانسی پر چڑھایا جاٸے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمیں کسی سے تحفہ میں نہیں ملا ہے بلکہ پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم سکون سے رہہ رہے ہیں۔پاک فوج کی قربانیاں ہم فراموش نہیں کرسکتے ۔انہوں نے حکومت پاکستان سے میجر عادل راجہ کو جلد ازجلد پاکستان پہنچا کر کیفرکردار تک پہنچانے کا پرزور مطالبہ کیا۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔