اپرچترال یارخون ویلی کے کئی خاندان مسلم لیگ نواز میں شامل ۔
اپر چترال (ذاکرمحمدزخمی)یارخون ویلی کے کئی خاندان نے مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کی ۔
سیاسی حالات روز بہ روز بدل رہے ہیں اپر چترال کے وادی یارخون کے پیرو جوآن روز روز پاکستان مسلم لیگ نواز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اس تبدیلی کے پیچھے بدلتے ہوئے صورت حال کے ساتھ صدر مسلم لیگ نواز تحصیل مستوج جاوید لال اور کابینہ کی فعالیت کا بھی عمل دخل ہے ۔جاوید لال اس وقت پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں کابینہ کو لیکر دن رات مصروف عمل ہیں اس سلسلے آج یارخون گاوں بیرزوز میں شمولیتی پروگرام، دیزگ اور استج میں کارنر میٹنگز منعقد ہوئے۔بیرزوز شمولیتی تقریب میں کئی نوجوان اور بزرگ شخصیت مختلف پارٹیوں کو خیراباد کہہ کر باقاعدہ پاکستان مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کی ۔
پارٹی صدر اور کابینہ کے اراکین پارٹی ٹوپی اور مفلر پہنا کر شمولیت اختیار کرنے والوں کو مسلم لیگ فیملی میں خوش امدید کہا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جاوید لال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کو چترال میں نا معلوم وجوہات کی بنا ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا لیکن قائد نواز شریف ہر وقت چترال کی تعمیر و ترقی میں قابل تعریف کردار ادا کی ہے ۔2013 سے 2018 تک مسلم لیگ کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعظم حاقان عباسی کا پانچ مرتبہ چترال کا دورۂ کرنا مسلم لیگ کا چترال کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے۔اب علاقے کے لوگوں کا جوق در جوق مسلم لیگ نواز میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کی عمازی ہے کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں مزید کسی کے بہکاوے میں نہیں ائینگے ۔
چترال کے لوگ اس وقت مسلم لیگ کو نہیں چترال کی تعمیر و ترقی کو سپورٹ کررہے ہیں۔انشاء ائیندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ بھاری اکثریت سے اقتدار میں ائیگی اور ترقی کا سفر ایک بار پھر وہاں سے شروع ہوگا جہاں مسلم حکومت ختم ہونے کے بعد رکی تھی۔