شہید علیم الرحمٰن آبائی گاؤں تورکھو واشیچ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک۔

اپر چترال (ذاکرمحمدزخمی)شہید علیم الرحمٰن کو آبائی گاؤں تورکھو واشیچ میں فوجی اعزاز کے سپردِ خاک کیا گیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون.
پاکستان نیوی کے کمانڈو علیم الرحمن حادثاتی طور پر شہادت کے منصب پہ فائز ہوگئے۔ علیم الرحمن اوماڑہ بلوچستان میں دوران ٹریننگ جہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے ہزاروں فٹ بلندی سے گر کر موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ یہ افسوسناک حادثہ پیراشوٹ نہ کھلنے کے باعث پیش آیا اور انہوں نے وہیں جان جان آفریں کے سپرد کردی۔شہید علیم الرحمٰن کی میت جب گاوں پہنچی تو علاقے کے لوگوں نےجوش اور جذبے کے ساتھ قابل فخر شہید بیٹے کا استقبال کیا۔پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور شہداء پاک فوج زندہ باد کے واشگاف نعرے بلند کیے گیے۔ونگ کمانڈر 144 ونگ مستوج لیفٹیننٹ کرنل نور الھیٰ جوانوں کے چاق و چوبند دستے کے ساتھ تدفین کے موقع پر سلامی دی ،ہلالی پرچم بلند کی اور مرقد پر پھول چڑھایے۔اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نے کہا کہ یقینا ہم سبھی اپنے مقررہ وقت پر اپنی جان کی امانت اس کے مالک حقیقی کے سپرد کرکے جانا ہے، تاہم ایسے لوگ مر کر بھی زندہ رہتے ہیں جو قومی اور اجتماعی مقصد پر جان وار دیتے ہیں۔ پاک نیوی اور ایس ایس جی فورس پاکستان کی شان ہیں ہم بجا طور پر ان پر فخر کرسکتے ہیں۔شہید علیم الرحمن ان خوش قسمت نوجوانوں میں سے تھے، جنہوں نے اپنی زندگی وطن کی عزت و ناموس اور اس کی تقدس کی حفاظت میں صرف کی اور پھر اسی فرض کی ادائیگی کے دوران ہی اپنی جان وطن کی آبرو پر نثار کردی۔ رب تعالیٰ شہید علیم الرحمن سمیت قوم اور وطن کے تحفظ کے عظیم فرض پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مادر ملت کو تا قیامت دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فوج مادر وطن کے ناموس کے خاطر روز روز قربانیاں دیتے ہیں اور دیتے رہینگے۔انہوں نے شہید کے پاسماندہ گاں کے جذبے کو سراہتے ہوئے سلام پیش کی ۔اس موقع پر شہید کے ولد معروف قانون دان ایم آئی خان سرحدی نے کہا کہ الله پاک کا فرمان ہے کہ الله کی راہ میں جو مارے جائے انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں۔مجھے فخر ہے کہ اس قوم کا بیٹا علیم الرحمٰن پاک دھرتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرکے علاقے کی مٹی کو عزت اور اعزاز بخشا یہ اعزاز کسی فرد کی نہیں بلکہ چترال اور اس علاقے کے لیے ہے جہاں آپ سپردِ خاک ہوئے۔ آپ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ شہید کوعزت و احترام کے ساتھ آبائی گاؤں پہنچا کر اعزاز کے ساتھ تدفین کے مرحلے کو انجام تک پہنچایا اور اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاک سرزمین کے حفاظت کے خاطر قربانیاں دیتے رہینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔