سب انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے ٹیلی کمیونکیشن پولیس برانچ چترال کے افسروں کے اعزاز میں پروقار تقریب

چترال(چترال ایکسپریس)پولیس لائن لوئر چترال میں سب انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے ٹیلی کمیونکیشن پولیس برانچ کے افسروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر لوئر چترال اکرام اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

 ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ڈی۔ایس۔پی۔انوسٹگیشین عزیزالدین ,ڈی۔ایس پی۔لیگل شیر محسن الملک اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان اور ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر رینک میں پروموٹ ہونے والے افسران سے ایس آئی محمد سردار اے ایس آئی رحمت اعظم اے ایس آئی فضل حق کو سب انسپکٹر (ایس آئی) رینک کے بیجیز لگوائے اور انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او نے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں ۔نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جارہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئیندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعور بنائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔