تھانہ سٹی چترال کے حدود میں موجود مختلف ورکشاپوں سے جلی ہوئی موبلیل آئل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
چترال(چترال ایکسپریس)تھانہ سٹی چترال کے حدود میں موجود مختلف ورکشاپوں سے جلی ہوئی موبلیل آئل چوری کرنے والا گروہ کوچترال پولیس نے گرفتارکرلیا
سٹی پولیس اسٹیشین چترال کے حدود میں موجود ورکشاپوں میں رات کے اندھیرے میں جلی ہوئی موبلیل آئل چوری ہونے کی رپورٹ درج ہوئی تھی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے خصوصی ہدایت پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال احمد عیسی نے ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ریاض احمد کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی۔
انکوائری ٹیم نے سی۔سی۔ٹی وی کیمروں کی مدد سے ورکشاپوں سے موبلیل آئل چوری کرنے والے (گروہ) ملزمان شیر علی ولد علی خان سکنہ بیوڑ دروش اور محمد یاسین ولد انعام اللہ سکنہ اپر دیر کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برامد کرلیا۔