تھانہ سٹی چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامد
چترال(چترال ایکسپریس)تھانہ سٹی چترال پولیس کی کامیاب کاروائیاں بھاری مقدار میں چرس اور آئس برامدکرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ عرف بیدو ولد حبیب اللہ سکنہ مستجاپندہ کے قبضے سے 1183 گرام چرس ,اے ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال محمد ریاض نے دوران گشت ملزم حضرت ولی ولد شیر ولی سکنہ دمیل ارندو حال بروز کے قبضے سے 700 گرام چرس جبکہ پی اے ایس آئی رحمت امین نے ملزم شہزاد احمد ولد محمد شریف سکنہ کاری کے قبضے سے 122 گرام آئس برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔